ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کائی کنی شاہراہ پر ٹی ٹی نے دی انواکار کو ٹکر : کوئی جانی نقصان نہیں

کائی کنی شاہراہ پر ٹی ٹی نے دی انواکار کو ٹکر : کوئی جانی نقصان نہیں

Sat, 16 Oct 2021 18:38:00    S.O. News Service

بھٹکل:16؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کائی کنی گرام پنچایت حدود کی ایک کینٹین کے قریب ٹی ٹی سواری اور انوا کار کے درمیان ٹکر ہوئی۔ دونوں سواریوں میں موجود مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

گوا کی انوا کار مرڈیشور کی سیاحت کے بعد بھٹکل کی طرف روانہ تھی تو اسی راستے سے ایک ٹور ٹراویلس سواری بھی مرڈیشور سے بھٹکل جارہی تھی ۔ اسی دوران میں ٹی ٹی سواری نے انواکار کو پیچھے سے ٹکر دی  تو انواکار کا ڈرائیور توازن کھونے سے کار ڈوائیڈر کے اوپر چڑھ گئی ۔ حادثے میں مسافروں کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں کسی کاجانی نقصان نہیں ہواہے۔


Share: